سرینگر : بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید چار نوجوان شہید‘ پاکستان زندہ باد کے نعروں میں تدفین

سری نگر (کے پی آئی+ آن لائن) بھارتی قابض فوج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی مےں جنوبی کشمےر مےں مزید 4 نوجوانوں کو شہےد کر دےا ان مےں سے اےک نوجوان توصےف احمد ضلع پلوامہ کے علاقے کاکہ پورہ مےں اس وقت شہےد ہوا جب بھارتی فوج نے احتجاجی مظاہرےن پر فائر کھول دےا اسی قصبے مےں فوج نے اےک مکان دھماکے سے تباہ کر دےا۔ ملبے سے3 مقامی نوجوانوں کی نعشیں برآمد ہوئےں۔ جھڑپ میں دونوں جوانوں کی شہادت پر جمعرات کو پلوامہ کے علاوہ بارہ مولا مےں بھی مکمل ہڑتال رہی۔ تفصےلات کے مطابق پلوامہ کے علاقے کاک پورہ میں بھارتی فوج نے ایک مکان دھماکے سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 نوجوان شہید ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پلوامہ میں ایک گھر کو بارودی مواد سے تباہ کیا گیا جس کے ملبے سے 3 کشمیریوں کی نعشیں برآمد ہوئیں۔ شہادتوں کی اطلاع ملتے ہی وادی بھر میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔ دھماکے میں شہید ہونے والے نوجوانوں میں عبدالمجید، شارق احمد، ارشاد احمد شامل ہیں۔ شمالی ضلع بارہمولہ کے بیشتر علاقوں میں موبائیل فون اور انٹر نیٹ سروس پھر معطل کر دی گئی ہے۔ 4 نوجوانوں کی شہادت کیخلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا۔ حریت قیادت علی گیلانی ، میرواعظ محمد عمر فاروق اور یاسین ملک نے جمعتہ الوداع کو حسب سابق امسال بھی یوم قدس اور یوم کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس روز کشمیر کی تمام مساجد ، خانقاہوں اور امام باڑوں میں قبلہ اول ، بیت المقدس کی بازیابی کے حق میں اور فلسطینی عوام پر ہو رہے مظالم اور کشمیری عوام کے تئیں بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کیخلاف صدائے احتجاج بلند کیا جائے گی۔ حاجن بانڈی پورہ میں نہتے شہرےوں نے بھارتی فوج کے خلاف زبردست احتجاج کرکے فوج کو گاﺅں کا محاصرہ ختم کرنے پر مجبور کر دےا۔ بھارتی ،فوج کی13آر آر اور سی آر پی ایف سے وابستہ اہلکاروں نے حاجن کے ڈانگر محلہ اور نائد محلہ کو گھیرے میں لیا۔ ۔جونہی فورسز اہلکاروں نے گھر گھر تلاشی کا آغاز کیا تو سینکڑوں کی تعداد میں مردوزن گھروں سے باہر آکر احتجاج کرنے لگے ،انہوں نے فورسز کو تلاشی لینے سے روک دیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین اوربزرگ کشمیری رہنماءسیدعلی شاہ گیلانی نے کہاہے کہ کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جسے بندوق اور بارود کے ذریعے سے حل نہیں کیا جاسکتا۔ بھارتی حکمران کشمیر کو انا کا مسئلہ بنانے کے بجائے ٹھنڈے دل ودماغ سے صورتحال پر غور کریں اور تنازعے کو فوجی طاقت کے بجائے ایک سنجیدہ سیاسی عمل کے ذریعے سے حل کرنے کی طرف پیش رفت کریں۔ حریت رہنماءاورفریڈم پارٹی کے محبوس سربراہ شبیر احمد شاہ نے کہا بھارت مسئلہ کشمیرپرہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر کے پورے خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیل رہا ہے۔ جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے ایک وکیل الطاف حسین جنجوعہ کو آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کی شاندار جیت پر سوشل میڈیا (فیس بک )پر پاکستان ٹیم کے حق میں پوسٹ کرنے پر اظہاروجوہ کانوٹس جاری کردیا۔صباح نیوز کے مطابق ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیاجس سے گزشتہ روز شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6ہوگئی۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کی شہادت پر بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے جنوبی کشمیر کے اضلاع پلوامہ‘ شوپیاں‘ اسلام آباد اور گولگام میں سخت پابندیاں نافذ کردی ہیں۔ سوپور میں شہید گلزار احمد کی نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور شہداءکو آزادی کے حق میں‘ پاکستان زندہ باد اور بھارت کے خلاف نعروں کی گونج میں سپرد خاک کیا گیا۔ پلوامہ میں بھارتی فورسز نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے گولیاں چلائیں اور پیلٹ پھینکے جس سے سو سے زائد مظاہرین زخمی ہوگئے۔
کشمیر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...