طالبان نے امریکی اور آسٹریلوی یرغمالی پروفیسروں کی ویڈیو جاری کر دی

واشنگٹن (اے پی پی)افغانستان کے طالبان نے ایک نئی وڈیو جاری کی ہے جِس میں امریکی اورآسٹریلیائی دو پروفیسر نظر آ رہے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی کیون کنگ اور 48 برس کے آسٹریلوی، ٹموتھی ویکز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی رہائی کیلئے مذاکرات کیے جائیں۔ساٹھ برس کے امریکی کیون کنگ اور 48 برس کے آسٹریلوی، ٹموتھی ویکز کابل میں امریکن یونیورسٹی آف افغانستان میں تدریس سے وابستہ رہے ہیں۔ اْنھیں گذشتہ اگست میں بندوق کی نوک پر کیمپس کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...