لندن (این این آئی)گھر بیٹھے ٹیکسی بلانے کی سہولت فراہم کرنیوالی بین الاقوامی کمپنی اوبر کے بانی اور سی ای او’ٹراوس کلانک ‘نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دےدیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوبر میں سرمایہ کاری کرنے والے ایک بڑے گروپ نے کلانک سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھااس مطالبے کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ،تاہم وہ ابھی بھی اوبر بورڈ کا حصہ ہیں۔ ٹراو¿س کلانککے ساتھ گزشتہ ایک مہینے سے جنسی ہراساں سے متعلق تحقیقات بھی جاری تھیں۔