طالبان نے امریکی اور آسٹریلوی یرغمالی پروفیسروں کی ویڈیو جاری کر دی

Jun 23, 2017

واشنگٹن (اے پی پی)افغانستان کے طالبان نے ایک نئی وڈیو جاری کی ہے جِس میں امریکی اورآسٹریلیائی دو پروفیسر نظر آ رہے ہیں۔امریکینشریاتی ادارے کے مطابق ان پروفیسرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ رہائی کے حصول کے لیے اِن کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔ساٹھ برس کے امریکی کیون کنگ اور 48 برس کے آسٹریلوی، ٹموتھی ویکز کابل میں امریکن یونیورسٹی آف افغانستان میں تدریس سے وابستہ رہے ہیں۔ ا±نھیں گذشتہ اگست میں بندوق کی نوک پر کیمپس کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں