قومی مفاد پر خواہشات کو ترجیح دینوالے ہوش کے ناخن لیں، پاکستان تنہائی کا شکار ہورہا ہے: اسفند یارولی

Jun 23, 2017

(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے خطہ کی گھمبیر صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی معاملات میں پاکستان تنہائی کا شکار ہورہا ہے، اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ ڈرون حملے دوبارہ شروع ہوگئے ہیں اور ڈرون طیارے پاکستانی فضاو¿ں میں بلا روک ٹوک پروازیں کر رہے ہیںجبکہ افغانستان کے ساتھ بھی تعلقات بہتر ہونے کی بجائے سر د مہری کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ ایران کا ڈرونطیارہ گرانے کی خبریں ہیں لیکن بد قسمتی سے حکمران اور سیاسی قیادت چین کی نیند سو رہے ہیں اقتدار چھیننے اور حاصل کرنے کی جنگ میں قومی قیادت علاقائی معاملات کے پاکستان پر پڑنے والے اثرات سے بے خبر ہے جو مستقبل کےلئے انتہائی خوفناک اور خطرناک ہے اسفند یار ولی خان نے کہا کہ قومی مفاد پر خواہشات کو ترجیح دینے والے ہوش کے ناخن لیں اور قومی یکجہتی و اتحاد کےلئے لائحہ عمل مرتب کریں انہوں نے کہا کہ بیرونی اثرات کے تدارک اور اندرونی طور پر استحکام کےلئے سرجوڑنے کی بجائے ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشیوں پر وقت ضائع کیاجارہا ہے جو کسی بھی طور قابل قبول نہیں ہو سکتا اسفند یار ولی خان نے کہا کہ اے این پی کی سوچی سمجھی رائے ہے کہ اقوام عالم کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ کھلے دل سے مذاکرات کے ذریعہ مسائل اور معاملات کا حل تلاش کیا جائے کسی بھی ملک کو کسی دوسرے ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی قطعاً اجازت نہیں ہونی چاہیے جمہوری پارلیمانی نظام میں اظہاررائے کا حق اپنی جگہ لیکن ایک دوسرے کی عزت وتکریم بھی لازمی کی جانی چاہیے اور فیصلہ عوام پر چھوڑنا چاہیے ۔

مزیدخبریں