ہیلسکی(صباح نیوز)نیٹو کے طیارے نے روسی وزیر دفاع کے طیارے کو روکنے کی کوشش کی ہے۔ طیارہ روکنے کا واقعہ بحیرہ بالٹک میں پیش آیا ہے۔نیٹو کے طیارے نے بحیرہ بالٹک میں روسیوزیر دفاع کے طیارے کو روکنے کی کوشش کی ہے۔ نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے ایف سولہ طیارے نے روسی طیاروں کا پیچھا کیا۔ حکام کے مطابق طیارے میں سوار افراد سے متعلق اطلاع نہیں تھی۔