پھول نگر:ایم این اے رانامحمدحیات کی کرکٹر فہیم اشرف کے گھر آمد، ہار پہنائے، مٹھائی پیش کی

پھول نگر (نامہ نگار)قومی اسمبلی کے رکن ن لیگی رہنما رانا حیات خاں گزشتہ روز فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر فہیم اشرف کے گھر پہنچے اور قومی ٹیم کی چیمپئنز شپ میں روایتی حریف بھارت کو شکست پر قومی ہیرو کومبار باد د ی‘ ہار پہنائے اور مٹھائی پیش کی ‘ ان کے صاحبزادے رانا فیصل حیات اور رفقاء بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ اوول کے میدان میں پاکستان کی تاریخ ساز کامیابی میں پوری قوم کے سر فخر سے بلند کردیے ہیں حکومت کی طرف سے اپنے ہیروز کا شاندار استقبال قابل تحسین ہیں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہم بھرپورکوشش کررہے ہیں اس سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع ملے گا دریں اثناء کسان بورڈ پاکستان کے کرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی رمضان اور جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر سردار نور احمد ڈوگر بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فہیم کے گھر آئے اور انھوں ے مبارک باد پیش کرتے ہوئے ہار پہنائے دونوں رہنمائوں نے فہیم کو قومی حصہ قرار دیتے ہوئے علاقے کی خوش بختی قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن