ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا نے فنکاروں میں چیک تقسیم کئے

Jun 23, 2017

لاہور(کلچرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب بھر کے آرٹسٹوں کی مالی معاونت کے لئے خدمت کارڈکا اجرا ء کردیا ۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء کیپٹن(ر)عطامحمدخان نے الحمراء میں آرٹسٹوں میں چیک کے تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے کیا۔جس میںپنجاب بھر سے آئے ہوئے آرٹسٹوں نے شرکت کی۔ مارچ تا جون ماہانہ 5ہزار روپے کے حساب سے 500چیک آرٹسٹوں میں تقسیم کئے گئے۔ہر چیک 20ہزار کی رقم پر مشتمل تھا جبکہ آئندہ ماہ جولائی سے یہ رقم ماہانہ 5ہزار روپے جاری کردہ کارڈ کے ذریعے ان آرٹسٹوں کو منتقل کر دی جایا کرے گی۔

مزیدخبریں