کوئٹہ :ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی بے قابو گاڑی کی ٹکرسے اہلکارجاں بحق

Jun 23, 2017 | 14:25

ویب ڈیسک

کوئٹہ میں ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک پولیس آفیسر کے جاں بحق ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔واقعہ 20 جون کی شام 7 بجکر 10 منٹ پرپیش آیا ۔ کوئٹہ کے زرغون روڈ پر پشتونخواملی عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی اسمبلی اجلاس کے بعد گھر جارہے تھے۔فوٹیج میں ایم پی اے کو گولی کی رفتار سے گاڑی دوڑاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔بے قابوگاڑی ڈیوٹی پرموجود سب انسپکٹر پر چڑھ دوڑی جو گاڑی کی طرف پشت کیے روڈ پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سامنے سے آنے والی کار بھی زد میں آگئی۔ حادثے میں سب انسپکٹر عطا اللہ شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود رکن اسمبلی کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہ ہوسکی۔سیاسی دبا ﺅکے باعث پولیس نے حادثے کا مقدمہ بھی رکن اسمبلی کی بجائے نامعلوم شخص کے خلاف درج کیا ۔

مزیدخبریں