کراچی (اسپورٹس رپورٹر)فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نوجوان احمد رضا نے برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ سے قبل ٹاس کا سکہ اچھالنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ احمد رضا فیفا ورلڈ کپ میچ کے دوران انٹرنیشنل ٹیموں کے دوران ٹاس کا سکہ اچھالنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں، ان کا تعلق کھیلوں کے سامان کے حوالے سے شہرت رکھنے والے شہر سیالکوٹ سے ہے، ان کے خاندان کے لوگ تین پشتوں سے دنیا کی بڑی بڑی لیگز کیلیے ہاتھوں سے فٹبال بنانے کا کام کر رہے ہیں، رضا برازیلی ٹیم کے مداح ہیں اور نیمار ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔
احمد رضا نے برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ سے قبل ٹاس کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا
Jun 23, 2018