واٹرکمیشن کے سربراہ کا حیدرآباد کا درہ، صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی

حیدرآباد( نامہ نگار) واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر مسلم ہانی نے حیدرآباد شہر کا دورہ کیا اس موقع پر سربراہ واٹرکمیشن نے صحت صفائی کی ابتر صورتحال پرسخت برہمی کا اظہار کیا جسٹس امیر مسلم ہانی نے ٹھنڈی سڑک پر رانی باغ کے قریب برساتی نالوں اور گٹرلائن پر ڈھکن نہ ہونے ، رانی باغ کے اطراف بے تحاشہ بڑھتی ہوئی جھاڑیوں کی عدم صفائی اور رانی باغ کے گیٹ پر کوڑے کے ڈھیر پرسخت ناراضگی کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے ایم ڈی واسا سلیم الدین قریشی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے سینیٹری انسپکٹر ثنا اللہ کی سرزنش کی۔ اس دوران کینٹ کے علاقے کے ایک رہائشی نے شکایت کی کہ کوڑا ان کے گھر کے سامنے پھینکا جاتا ہے جسٹس امیر ہانی مسلم نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ فی الفور وہاں سے کچرا ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حیدرآباد میں ایسی ایک جگہ بتائیے جہاں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر ہو آپ خود دیکھ لیں کہ مرکزی سڑکوں پر کوڑے کے ڈھیر لگے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر وہاں موجود بل بورڈ فوری طو رپر ہٹانے کے احکامات جاری کئے۔
واٹر کمیشن

ای پیپر دی نیشن