عمران، شاہد خاقان، گلا لئی، فاروق ستار نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

Jun 23, 2018

لاہور+ اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ وقائع نگار+ ایجنسیاں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ عائشہ گلالئی اور سردار مہتاب عباسی نے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل میں اپیلیں دائر کر دی ہیں۔ رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار بھی سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے جہاں انہوں نے ریٹرننگ افسر کے فیصلہ کے خلاف ٹربیونل سے رجوع کر لیا۔ ہائی کورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف درخواستیں مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر حملے میں چوہدری نثار کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کئے گئے۔ دوسری جانب اپیلٹ ٹربیونل نے این اے 64 جہلم سے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف درخواست پر بھی آج کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ دوسری جانب عمران خان‘ مریم نواز شریف‘ سردار ایاز صادق‘ پرویز ملک‘ علیم خان‘ خواجہ آصف کو بھی عام انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونلز میں اپیلیں دائر ہو گئیں۔ عمران خان نے این اے 95 میانوالی سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلہ کو چیلنج کر دیا ہے۔ جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار مدثر حسین نے حلقہ ایناے 131 عمران سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیل دائر کی۔ علیم خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو اپیلٹ ٹربیونل میں پیپلز پارٹی کے این اے 129 سے امیدوار افتخار شاہد نے چیلنج کیا۔ پی پی 107 سے سے زاہد محمود گورائیہ کے کاغذات کی منظوری کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ خواجہ محمد آصف کے این اے 73 سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل سرمد حنیف نے دائر کی۔ ٹربیونل نے این اے 90 سے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر نادیہ عزپز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔ یاسمین راشد نے این اے 125 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل کر دی۔ یاسمین راشد نے این اے 125 سے ایاز صادق اور پرویز ملک کے کاغذات نامزدگی کو بھی چیلنج کر دیا۔ ٹربیونل نے تحریک انصاف کی امیدوار منزہ حسن کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل پر تحریک انصاف کی رکن ڈاکٹر زرقا سے منزہ حسن کے اثاثوں سے متعلق تصدیق شدہ دستاویزات طلب کر لیں۔ فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ٹربیونل نے پی پی 32 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سابق ایم پی اے میاں طارق محمود‘ این اے 127 سے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کو نوٹس جاری کر دیئے اور مسلم لیگ (ن) کی ڈاکٹر عالیہ آفتاب کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل پر کمشن سے جواب طلب کر لیا۔ این اے 115 سے شیخ وقاص اکرم کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا گیا۔ نوشہرہ ورکاں سے نامہ نگار کے مطابق اےن اے84سے آزاداُمےدوار سےکرٹری الےکشن کمےشن کے بھائی ڈاکٹرعامرعلی حسےن خاں نے پی ٹی آئی کے اُمےدوار چوہدری بلال اعجاز کے کاغذاتِ نامزدگی کو الےکشن ٹربےونل مےں چےلنج کردےا ہے۔پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور اور خورشید شاہ کے خلاف بھی اثاثے چھپانے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

ٹربیونل

مزیدخبریں