نگراں وزےر اعلیٰ سندھ کی تقرری کالعدم قراردےنے کےلئے درخواست دائر

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ مےں نگران وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمن کی تعیناتی چیلنج کر دی گئی درخواست بیرسٹر ریحان سیرت اورایڈووکیٹ کامل حیات نے دائر کی ،فضل الرحمان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے وہ پبلک آفس ہولڈ نہیں کر سکتے، فضل الرحمان نے سنبل زریں نامی خاتون سے زبردستی گھر خالی کرانے کی دھمکیاں دی تھیں سنبل زریں خان کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا تھاسندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فضل الرحمان پبلک آفس ہولڈ کرنے کے اہل نہیں ہیںآرٹیکل 62 ایف کے تحت فضل الرحمان پبلک آفس ہولڈ نہیں کر سکتے لہذا عدالت نے فضل الرحمان کی بطور نگران وزےر اعلیٰ سندھ تقرری کو کالعدم قرار دے ۔
تعےناتی چےلنج

ای پیپر دی نیشن