اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ میں میمو گیٹ کیس منگل کو 26 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کی وطن واپسی سے متعلق سماعت ہو گی چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گی۔ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر بھی بنچ میں شامل ہیں اٹارنی جنرل سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔
سپریم کورٹ میں میموگیٹ کیس 26 جون کو سماعت کیلئے مقرر، 3 رکنی بنچ کی سربراہی ثاقب نثار کرینگے
Jun 23, 2018