کراچی (صباح نیوز + نوائے وقت نیوز) کراچی کے قریب شپ بریکنگ یارڈ گڈانی کے ساحل پر سمندر میں نہاتے ہوئے 17 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 11 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا جبکہ خواتین سمیت6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونے والی 4 خواتین کی نعشیں نکالی گئیں جبکہ 11 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا ڈوبنے والے دو بچے تاحال لاپتہ ہیں جن کی سمندر میں تلاش کا کام جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈوبنے والے افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور لیاری لاسی پاڑہ کے رہائشی ہیں جو پکنک منانے گڈانی گئے تھے۔ ڈوبنے والی خواتین کی شناخت حمیرا‘ صدف اور شاہدہ کے نام سے کر لی گئی جبکہ 12 سالہ مہک بھی ڈوبنے والوں میں شامل ہے۔ 2 بچوں امان اور سفیان کی تلاش جاری ہے۔ 9 افراد پر مشتمل لیاری کا خاندان گزشتہ رات گڈانی رشتے داروں کے ہاں پہنچا تھا۔ خواتین کے ہمراہ سمندر پر سیر کیلئے گئی تھیں۔
کراچی سمندر میں نہاتے 4 خواتین سمیت ایک خاندان کے 6 افراد جان بحق، 11 کوبچالیاگیا
Jun 23, 2018