کراچی(صباح نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر سمیت 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان میں عبدالرحمان عرف موٹا، انعام دار، حمید اللہ اور ملک رضوان شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزم عبدالرحمان پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہے جو سرکاری ہسپتال میں تعینات بھی رہا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں نے اسلحہ چلانے اور بنانے کی ٹریننگ بھی لے رکھی ہے، گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔