نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت پر جنگی جنون سوار۔ بھارتی بحریہ کیلئے امریکہ سے2 ارب ڈالر کے آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدے جائیںگے۔ مودی سرکار کی جانب سے معاہدے کو جلد منظوری ملنے کا امکان ہے۔ بھارت امریکہ سے آبدوز شکن جنگی ہیلی کاپٹر کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔ 2 ارب ڈالر کے اس معاہدے کے تحت بھارت امریکہ سے چوبیس S-70B سکورسکی ہیلی کاپٹر خریدے گا۔ اگلے ماہ کی 6 تاریخ و بھارتی وزیردفاع اور وزیرخارجہ واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات سے قبل مودی سرکار کی جانب سے اس معاہدے کو منظوری ملنے کا امکان ہے۔