کامونکے، ساہیوال(نامہ نگاران) تین روز قبل گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں نگلنے والا پینتالیس سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ بْدھ کے روزچاندنی چوک کے ملک زاہد کا اپنے گھروالوں سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تو اْس نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں جس کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا۔اور تشویش ناک حالت کے پیش نظر اْسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ پہنچایاگیا جہاں موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ دم توڑ گیا۔ علاوہو ازیں ساہیوال خاتون خدیجہ کا اپنے خاوند عرفان سے گھریلو مسئلہ پر جھگڑا ہو گیا تو شوہر نے تشدد نشنانہ بنایا جس پر دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے زہر پی لیا۔