معطل ڈی ایس پی سیالکوٹ رانا ندیم انکوائری میں بیگناہ قرار پانے پر بحال

Jun 23, 2018

سیالکوٹ (نامہ نگار) دو ماہ قبل ضلع منڈی بہائوالدین میں نوسربازوں کے چنگل میں پھنس جانے پر معطل ہونے والے ڈی ایس پی سی آئی اے سیالکوٹ رانا ندیم طارق کو انکوائری میں بے گناہ ہونے پر بحال کردیا گیا۔ ڈی ایس پی رانا ندیم طارق کو فراڈ کرنے والے گروہ نے اپنے چنگل میں ضلع منڈی بہائوالدین میں پھنسا لیا تھا اور برہنہ تصاویر و ویڈیو بنالی تھیں جس پر پولیس حکام نے ڈی ایس پی رانا ندیم طارق کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا تھا جس کی انکوائری کے دوران بے گناہ ثابت ہونے پر ڈی ایس پی رانا ندیم طارق کو بحال کردیا گیا۔

مزیدخبریں