راولپنڈی(این این آئی) شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ ڈھوک الٰہی بخش میں شادی کے تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی، جس کی زد میں آ کر دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق بچوں میں عثمان اور سعد رشید شامل ہیں جن کی عمریں دس سے بارہ سال کے درمیان ہیں۔