اسلام آباد (آ ن لائن ) سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستانی عوام کے لیے 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھجوایا ہے۔ سعودی سفارت خانے کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کی عوام کیلئے 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ آسلام اباد بھیج دیا ہے، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے گزشتہ روز کجھوروں کا یہ تحفہ پاکستانی حکام کے حوالے کردیا۔