شنگھائی (نیٹ نیوز) کہتے ہیں مصیبت کسی بھی وقت کہیں سے بھی آسکتی ہے‘ کچھ ایسی ہی صورتحال کا سامنا چین میں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان کو اس وقت کرنا پڑا جب اچانک ان کے سر پر لکڑی کا بورڈ گرا۔ رپورٹس کے مطابق لکڑی کا تختہ قریبی عمارت سے اڑتا ہوا آیا تھا جس کی وجہ سے ڈیلیوری بوائے زخمی ہو گیا‘ تاہم کسی جانی نقصان سے بال بال بچ گیا جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
مصیبت کسی بھی وقت کہیں بھی آسکتی ہے
Jun 23, 2018