افغانستان :طالبان حملوں میں 38 اہلکارہلاک

کابل(آئی این پی)افغانستان میں 4مختلف صوبوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے38 اہلکار جاں بحق ہوگئے ، افغان سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں 23دہشت گرد ہلاک کر دئیے،آپریشن ننگرہار سے منسلک تحصیلوں آچین، دہ بالا، ہوگیانی اور کنار کی تحصیل سوکائی میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف کیا گیا،حکام نے ان پرتشدد حملوں کی ذمہ داری طالبان پر عائد کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں 4مختلف صوبوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے38 اہلکار جاں بحق ہوگئے ، افغان سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں 23دہشت گرد ہلاک کر دئیے،آپریشن ننگرہار سے منسلک تحصیلوں آچین، دہ بالا، ہوگیانی اور کنار کی تحصیل سوکائی میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن کیا گیا،حکام نے ان پرتشدد حملوں کی ذمہ داری طالبان پر عائد کر دی۔افغانستان میں مختلف پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں گزشہ بارہ گھنٹوں کے دوران افغان فورسز کے اڑتیس اہلکار مارے گئے ہیں۔ افغان حکام نے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں نے چار صوبوں میں یہ کارروائیاں سر انجام دیں۔ حکام نے ان پرتشدد حملوں کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن