لاہور (سپورٹس رپورٹر )پی سی بی نے فٹنس مسائل کے شکار کھلاڑیوں کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں فٹنس لئے ۔ پی سی بی نے فٹنس مسائل کے شکار پلیئرز کو جمعہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور طلب کیا تھا جن میں وہاب ریاض، بابر اعظم، رومان رئیس،یاسر شاہ اور عماد وسیم شامل ہیں جب کہ سلیکٹرز ان کی فٹنس جانچ کر انتخاب کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا تھا۔ہپ انجری کے شکار یاسر شاہ گوکہ مختصر طرز کی کرکٹ میں حصہ نہیں لیتے مگر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے اہم سیریز سے قبل ان کا مکمل فٹ ہونا ٹیم کیلئے بے حد ضروری ہے، گزشتہ برس سری لنکا سے سیریز کے بعد ڈراپ ہونے والے وہاب ریاض ناک کی سرجری کے سبب پاکستان کپ میں حصہ نہیں لے سکے تھے، بابر اعظم لارڈز ٹیسٹ میں کلائی کی انجری کا شکار ہو کر دورہ برطانیہ کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے تھے، رومان رئیس رواں برس پی ایس ایل سے ہی انجری مسائل کا شکار ہیں۔