قیصر خان نے ایشین کپ کیڈٹ میں برانز میڈل جیت لیا

Jun 23, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے قیصر خان نے ایشین کپ کیڈٹ میں برانز میڈل جیت لیا ہے۔ کرغزستان میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں قیصر خان نے 90 کلو گرام کلاس میں میزبان ملک کے کو شکست سے دوچار کیا۔ قیصر خان کا کوارٹر فائنل میں ورلڈ نمبر ون کھلاڑی سے مقابلہ ہوا جس میں وہ کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ برانز میڈل کے لیے پاکستانی کھلاڑی کا مقابلہ جنوبی کورین کھلاڑی سے ہوا جس میں انہوں نے کامیابی حاصل کر وکٹری سٹینڈ پر رسائی حاصل کی۔ قیصر خان کی شاندار کارکردگی کے بعد رواڈ سال ہونے والے یوتھ اولمپکس مقابلوں میں شرکت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں