شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ق) کے صوبائی نائب صدر چودھری شکیل عطاء اللہ ورک نے کہا ہے کہ پانچ سالہ دور میں مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی بیرونی قرضوں کے حجم میں کئی سو گنا اضافہ، صنعتوں کی بندش اور مہنگائی کا طوفان لانا تھی عوام آگاہ ہیں کہ (ن) لیگ کی سابقہ حکومت نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھنسایا، عوام سوال کرتے ہیں کہ اگر پانچ سالوں میں 11 ہزار میگا بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے تو وہ کہاں گئی ہے؟ کارکردگی کی بنیاد پر انتخابی میدان میں اترنے کے دعویدار عوام کے احتساب کا سامنا نہیں کر سکیں گے۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری شکیل عطاء اللہ ورک نے کہا کہ ن لیگ نے جو بھی وعدے کئے سب ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔