ڈالر قیمت میں اضافہ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے: ملک خضرحیات

Jun 23, 2018

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)معروف سیاسی سماجی شخصیت ملک خضر حیات کھوکھر نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں روزبہ روز اضافہ ملک کی معیشت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ کا ہر سطح پر نوٹس لیا جائے۔ ڈالر انٹر بینک ریٹ123 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 125 روپے کا ہو گیا ہے جسے کنٹرول کرنے کی اشد ضرورت ہے بصورت دیگر اسکے ملکی معیشت پر تباہ کن اثرات ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ معاشی ماہرین پاکستان کی برآمدات میں کمی پر تشویش کااظہار کررہے ہیں۔

مزیدخبریں