برازیل‘ نائیجیریا کامیاب‘ کورسٹاریکا‘ آئس لینڈ آئوٹ

لاہور (سپورٹس رپورٹر )فٹبال ورلڈکپ میں برازیل نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انجری ٹائم میں گول کر کے کوسٹاریکا کو 2-0 سے شکست دیتے ہوئے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی‘نائیجیریا نے آئس لینڈ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ۔روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں کھیلے گئے گروپ ای کے میچ میں برازیل کا مقابلہ کوسٹاریکا سے ہوا جس میں مجموعی طور پر برازیل کی ٹیم چھائی رہی۔پہلے ہاف برازیل کو گول کرنے کے متعدد مواقع ملے لیکن کوسٹاریکا کے گول کیپر کے عمدہ کھیل اور موثر فنشنگ نہ ہونے کے سبب وہ برتری حاصل کرنے میں ناکام رہے۔دوسرے ہاف میں بھی برازیل کو کچھ ایسی ہی صورتحال کا سامنا رہا اور کوسٹاریکا نے انہیں 90منٹ تک گول کرنے سے باز رکھا۔میچ بار بار رکنے اور پے درپے فاؤل کے سبب 7 منٹ کا انجری ٹائم دیا گیا اور کوسٹاریکا کی ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب میچ کے 91ویں منٹ میں کوٹنہو نے گیند کو گول کی راہ دکھا کر برازیل برتری دلا دی۔میچ کے اختتام پر برازیل نے کوسٹاریکا کے کمزور ہوتے دفاع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شاندار حملہ کیا جس پر نیمار نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔گروپ ڈی کے میچ میں احمد موسیٰ کے دو گولز کی بدولت نائجیریا نے آئس لینڈ کو شکست دیکر فتح چھین لی۔روسی شہر ولواگراڈ میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر کئی حملے کیے تاہم دونوں ہی گول سکور کرنے میں ناکام رہیں۔دوسرے ہاف میں 49ویں منٹ پر احمد موسیٰ کے شاندار گول نے نائیجیریا کو برتری دلوادی۔محمد موسیٰ نے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 75ویں منٹ میں ایک اور گول سکور کرکے اپنی ٹیم کی سبقت دوگنی کردی۔تاہم 83ویں منٹ میں آئس لینڈ کو گول سکور کرنے کا سنہری موقع پنالٹی کی صورت میں ملا تاہم گلفی سیگورسن نے اسے ضائع کردیا اور ساتھ ہی آئس لینڈ کی میچ میں واپسی کی تمام امیدیں بھی ختم کردیں۔ اس گروپ میں کروشیا کی ٹیم پہلے ہی پری کوارٹر فائنل مرحلہ میں پہنچ چکی ہے ۔ تیسرے میچ میں گروپ ای میں سوئٹزر لینڈ نے سربیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہر ادیا ۔ سوئٹزرلینڈ کی طرف سے ژاکا نے پہلا گول 53ویں منٹ کیا۔ شکیری نے دوسرا گول کھیل کے 90ویں منٹ میں کیا۔ سربیا کی طرف سے واحد گول میٹرو وک نے کھیل کے پانچویں منٹ میں کیا ۔ گروپ ای میں برازیل اور سوئٹزر لینڈ کے چار چار جبکہ سربیا کے تین پوائنٹس ہیں۔ تینوں ٹیموں کا ایک ایک میچ باقی ہے ۔ آج کا پہلا میچ گروپ جی میں شامل ٹیموں بیلجیئم اور تیونس کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ گروپ ایف کی ٹیموں جنوبی کوریا اور میکسیکو کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرا میچ بھی گروپ ایف میں شامل ٹیموں دفاعی چیمپئن جرمنی اور سویڈن کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات11 بجے شروع ہوگا ۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 جولائی کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو کھیلا جائیگا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 14 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 15 جولائی کو ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...