عوام ایماندار اور مخلص قیادت کا انتخاب کریں: رائے عقیل عباس بھٹی

لاہور (پ ر) چیئرمین راجپوت سنگت پاکستان اور امیدوار این اے 136 رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ عوام مخلص اور ایماندار قیادت کا انتخاب کریں۔ 2018ء کا الیکشن بہت اہم ہے۔ عوام کو 5 برس کیلئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنا ہے اگر ملک لوٹنے والے اور پاکستان کو نقصان پہنچانے والے لوگ اسمبلیوں میں آ گئے تو ملک مزید تباہی کی طرف چلا جائے گا عوام باشعور ہیں قوم ملک کو ترقی یافتہ اور باوقار دیکھنا چاہتی ہے جس کے لئے اہل اور پرخلوص قیادت کا انتخاب انتہائی ضروری ہے۔ انتخابات سے پیسے اور دھونس کا عنصر نکالنا ہو گا۔ جن ممالک میں عوام نے درست فیصلے کئے وہ آج ترقی یافتہ ہیں بدقسمتی سے پاکستان میں قائداعظم اور ان کے ساتھیوں کے بعد مخلص قیادت کا فقدان رہا۔ ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے قوم کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن