شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) نیو سول لائنز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی رانا نصیر احمد خاں اور الفجر ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین رانا عمر نصیر خاں آف ابوظہبی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف کوئی مؤثر آواز بلند نہیں کی جا رہی‘ ہم بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ عالم اسلام انتشار کا شکار استعماری ہتھکنڈوں میں جکڑا ہوا ہے۔