کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد خالد جوئیہ نے شہباز شریف کی انتخابی مہم پی پی 165کے حلقہ جلکے گائوں میں اکرم جٹ اور اشر ف جٹ کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ25 جو لا ئی کو شہباز شریف کو ووٹ دیکر کامیاب کریں ملک کی بہتری کیلئے مسلم لیگ (ن) کی ٹیم کا منتخب ہو نا ضروری ہے انہوں نے قائدین سے اپیل کی ہے کہ ٹکٹ ایماندار اور دلیر رہنما یا کارکن کو دیا جائے مفاد پر ست ٹو لے کو ٹکٹ ہر گز نہ دیا جائے مسلم لیگ (ن)کی حکومت کا دور ترقی کا دور تھا ان کے دورے میں ہر شعبہ میں ریکارڈ ترقی ہو ئی ۔