لاہور (پ ر) چوہدری عدنان سرور گورسی امیدوار NA-127 پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ انشاء اللہ 25 جولائی کو پاکستان پیپلز پارٹی فتح کا جشن منائے گی۔ اس روز جمہوریت کامیاب ہوگی اور کرپٹ اور بدعنوان حکمرانوں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوگا۔ الحمد اللہ عوام آج بھی پیپلز پارٹی سے پیار کرتے ہیں ۔ ہم نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے کو آگے لانا ہے اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے یہی PPP کا مشن ہے ۔ NA-127سے منتخب نمائندوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ صرف جھوٹے وعدوں اور تسلیوں پر ٹائم پاس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ختم ہوچکی ہے اور اس روز کوئی بلا بھی نظر نہیں آئے گا صرف تیر ہی چلے گا۔