ٹکٹ نہ ملنے پر غیرذمہ دارانہ بیانات نواز شریف سے غداری کے مترادف ہے: یاسر گجر

Jun 23, 2018

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وحلقہ پی پی 140 میں نواز لیگ کے نامزد امیدوار چودھری یاسر اقبال گجر نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر غیر ذمہ دارانہ بیانات نواز شریف سے وفا نہیں بلکہ غداری کے مترادف ہے دونوں میری نامزدگی پر تنقید کرنے کی بجائے پہلے وہ اپنے گریبانوں میں جھانکیں اگر آج وہ جس مقام پر کھڑے ہیں تو وہ صرف اور صرف نواز شریف اور نواز لیگ کی مرہون منت ہیں ایک کونسلر کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنا پارٹی کارکنوں کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور بلدیہ شیخوپورہ کے کونسلرز سمیت کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی چودھری یاسر اقبال گجر نے کہاکہ اگر پارٹی قیادت ان کو ٹکٹ نہ دیتی تو وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان تو دور کی بات اس کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے مجھے لیگی کونسلراور ایم پی اے سے زیادہ نواز شریف کا کارکنا ن ہونے پر فخر ہے اوریہی وجہ ہے کہ پارٹی قیادت نے ایک کارکن پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پی پی 140 میں نامزد کیا ہے ٹکٹ واپس لینے کی افواہ ساز فیکٹریاں بہت جلد دم توڑ جائیں گی اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے دوست بھی عنقریب اپنی پارٹی کے وسیع تر مفاد کی خاطر دستبردار ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں