ایمنسٹی سکیم ‘ٹریڈنگ رائٹس انٹائیٹلمنٹ کنندہ اورمارکیٹ شرکاء کو بریفنگ

Jun 23, 2018

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے لئے ٹریڈنگ رائٹس انٹائیٹلمنٹ سرٹیفیکیٹ (ٹی آر ای) کنندہ اور مارکیٹ کے شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ سیدمحمد شبر زیدی، رچرڈ مورن، سید مسعود نقوی، عابد علی حبیب اور احمد چنائے نے دی ۔ بریفنگ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ ممبران اور اسٹاک ایکسچینج کے ٹی آر جی سرٹیفیکیٹ کنندہ گان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ایمنسٹی اسکیم میں گہری دلچسپی لی۔ سید محمد شبر زیدی نے شرکاء کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ، ولنٹری ڈیکلریشن آف ڈومیسٹک ایکٹ 2018اور فارن ایسٹ ایکٹ 2018پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پی ایس ایکس سید مسعودعلی نقوی نے ایمنسٹی اسکیم کے چیدہ چیدہ امور پر روشنی ڈالی، جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹر عابد علی حبیب نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں