راولپنڈی (نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بار کے سابق صدر ملک اسرارالحق نے کہا ہے کہ 2018 ء کا الیکشن نون لیگ بھاری اکثریت سے جیتے گی ،مخالفین کو اس بار منہ کی کھانی پڑے گی،دانیال چوہدری،ملک شکیل اعوان سمیت راولپنڈی کی ن لیگ کی قیادت ایک پیج پر ہیں جس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ۔’’نوائے وقت ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا قیادت جس کو پارٹی ٹکٹ دے گی ورکر زاس کے ساتھ کھڑے ہو نگے جس سے مخالفین کو شکست سے دو چار ہونا پڑے گا ۔انہوں نے کہا دانیال چوہدری ،شکیل اعوان اور حنیف عباسی سمیت دیگر کی لیڈر شپ میں راولپنڈی کے کارکن پر امید ہیں اور نامزد امیدواروں کو جیتوانے کے لئے پر جوش ہیں ۔اسرارالحق نے مزید کہا جن ارکان کے ٹکٹ کا باضابطہ اعلان ہو چکا ہم انہیں من و عن قبول کرتے ہیں اور جن کا اعلان متوقع ہے وہ فیصلہ بھی قبول ہو گا ۔ ملک شکیل اعوان جو ایک بار ممبر اسمبلی بھی رہ چکے ہیںاورامید کرتے ہیں اس بار بھی ملک شکیل اعوان ٹکٹ ملنے پر جیت کا تحفہ قیادت کو پیش کریں گے اور ہر بار کی طرح علاقہ کی عوام کے لئے انتھک محنت کریں گے جس سے مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی۔