رکن کانگریس نےامیگریشن سے متعلق نئے امریکی قانون کی بھر پور مخالفت کردی

Jun 23, 2018 | 11:56

ویب ڈیسک

کانگریس میں ریاست جارجیا کی نمائندگی کرنے والے جون لیوس نے بچوں کو ان کے والدین سے جدا کرنے کے امیگریشن سے متعلق نئے امریکی قانون کی بھر پور مخالفت کردی۔1960 کی دہائی میں امریکامیں مروجہ قانون اور قواعد و ضوابط کی جان بوجھ کر خلاف ورزی کرتے ہوئے صرف گورے افراد کے لیے مخصوص باتھ روم میں داخل ہونے کی پاداش میں جیل جانے اور اپنے اس اقدام کی وجہ سے عوام میں بھر پور مقبولیت حاصل کرنے والے جون لیوس نے ایک دفعہ پھر نعرہ مستانہ لگا دیا  ۔امریکی کانگریس میں ریاست جارجیا کی نمائندگی کرنے والے جون لیوس نے بچوں کو ان کے والدین سے جدا کرنے کے امیگریشن سے متعلق نئے امریکی قانون کی بھر پور مخالفت کی  اور اپنے قریبا 60 سال قبل کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ میں روزا پارک اورمارٹن لوتھر کنگ جونئیرکا ماننے والا ہوں، کالے گورے کا مسئلہ بہت دیکھا ہے۔ اب بھی اس مسئلہ پرمجھے جیل بھی جانا پڑا تو گریز نہیں کروں گا۔

مزیدخبریں