عوام ساتھ دیں تو معیشت کے اس کڑے امتحان سے بھی نکل جائینگے: عمران، بابر اعوان سے ملاقات

Jun 23, 2019

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی جو وزیراعظم آفس میں ہوئی۔ اس موقع پر آئینی اور قانونی امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے بابر اعوان کو الیکشن کمیشن میں کی گئی جھوٹی شکایات کا جواب دینے کی ہدایت کی۔ بابر اعوان سوموار کو الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی طرف سے جواب جمع کروائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قرضہ انکوائری کمیشن کی تشکیل کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام ساتھ دے تو معیشت کے اس کڑے امتحان سے بھی نکل جائیں گے۔ چاہتا ہوں عوام اثاثے ظاہر کر کے دی گئی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار احتساب کا عمل بلا تفریق شروع کیا گیا ہے اداروں میں اصلاحات کا ایجنڈا تیزی سے آگے بڑھانا ہو گا۔ قرضہ کمیشن کی تشکیل ایک بڑی کامیابی ہیدونوں رہنماوں کی ملک کی تازہ سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

مزیدخبریں