چودھری محمدیعقوب دوسری بار بلامقابلہ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین منتخب

لاہور( نمائندہ سپورٹس) چودھری محمدیعقوب اگلے چار سال کیلئے دوسری بار بلامقابلہ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چن لیے گئے۔ صدر چودھری محمد افتخار اور جنرل سیکرٹری شاہ نعیم ظفر سمیت تمام عہدیدار بھی متفقہ طورپر دوہزار تیئس تک ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے نمائندے اعظم ڈار کی موجودگی میں والی بال فیڈریشن کے انتخابات ہوئے۔ انتخابی اجلاس میں والی بال فیڈریشن کا ویمن ونگ بھی بنانے کی منظوری دی گئی، جس کی انچارج ویمن کرکٹ کی ٹیم کی سابق کپتان اور طویل عرصہ تک پی سی بی ویمن ونگ کے معاملات دیکھنے والی شمسہ ہاشمی کو مقررکیاگیاہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...