برلن(نیٹ نیوز)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے خبردار کیا ہے کہ ریاستیں تنہائی کی راہ اختیار کرتے ہوئے خود کو عالمی برادری سے دور نہ کریں۔ انہوں نے یہ بیان ڈورٹمنڈ میں پروٹیسٹنٹ چرچ کی ایک تقریب میں دیا۔ میرکل نے کہا کہ کئی جگہوں پر عدم اعتماد کو حکومتی پالیسی کا نام دیا جانے لگا ہے۔ جرمن چانسلر کے مطابق اعتماد اور بھروسے کے بغیر بین الاقوامی سیاست ممکن نہیں۔ انجیلا میرکل عالمی سطح پر کثیر الملکی معاشرے و نظام کے حق میں ہیں۔
ریاستیں عالمی برادری سے علیحدگی اختیار نہ کریں، جرمن چانسلرمیرکل
Jun 23, 2019