پروڈکشن آڈر،زرداری کی درخواست پر نیب نے جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )اسلام آباد ہائیکورٹ پارک لین کیس میں زرداری کے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کی متفرق درخواست پر نیب نے اپنا جواب جمع کروا دیا ہے۔نیب نے میں تحریری جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت کا اختیار ہے کہ آصف زرداری کو حاضری سے استثنا دے۔، نیب نے آصف زرداری کو حاضری سے استثنیٰ دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا آصف زرداری کی پیشی کے باعث دیگرسائلین کو بھی پریشان ہو گی، زیرتفتیش ملزم کوعدالت پیش کرنیکی لیے سکیورٹی انتطامات کی ضرورت ہوتی ہے،آصف زرداری کو ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا،نیب نے اپنے جواب میں کہا احتساب عدالت نے آصف زرداری کاپہلے21 جون اورپھر2جولائی تک جسمانی ریمانڈمنظورکیا، عدالتی حکم کے مطابق آصف زرداری کو طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں،عدالت درخواست پر جو مناسب سمجھے میرٹ پر فیصلہ سنائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...