جمہوریہ چیک کا 5 رکنی وفد آج اسلام آباد آئے گا

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی دعوت پر جمہوریہ چیک کا پانچ رکنی وفد ، چیک پاکستان فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین کی قیادت میں آج 23 جون بروز اتوار پاکستان کے آٹھ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے گا۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں پاک –چیک فرینڈشپ گروپ کی کنوینر عالیہ حمزہ ملک قومی اسمبلی کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ وفد کا استقبال کریں گی۔ اسلام آباد میں قیام کے دوران وفد اسپیکر قومی اسمبلی ، چیئرمین سینٹ، وزیر خارجہ،وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل اور صنعت و پیدوار ، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین اور اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقاتیں کرے گا۔بعد ازاں وفد لاہور کا بھی دورہ کرے گا اور وہاں پر وفد سیاسی قیادت سمیت اعلیٰ سرکاری افسران ،کاروباری برادری اور صنعتی تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...