گیپکو میں غیر قانونی بھرتی کیس: راجہ پرویز اشرف کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں راجہ پرویز اشرف کی حاضری معافی کی درخواست منظورکر لی، عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو شہادتوں کیلئے طلب کرلیا۔ احتساب عدالت نمبر پانچ کے جج نے کیس کی سماعت کی،راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے حاضری معافی کی استدعا کی ، انہوں نے کہا راجہ پرویز اشرف اسمبلی سیشن میں مصروفیت کی بناء پر عدالت پیش نہیں ہو سکے عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم جولائی تک ملتوی کر دی، نیب نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کرپشن ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف سمیت 8 ملزموں کو نامزد کر رکھاہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...