اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت خزانہ پرسوں بروز منگل کو بجٹ پر عام بحث کو سمیٹیں گے، فنانس بل میں کسی بڑے ردوبدل کا کوئی امکان نہیں ہے۔ جون کو منعقد ہونے والے کمیٹی کے ممبران پر مشتمل اجلاس میں سفارشات کو حتمی شکل دے کر ایوان بالاء کے اجلاس میں پیش کر دیا جائے گا۔ مالی سال 2019-20 کے فنانس بل 2019 کی شقوں اور ارکان سینٹ کی تجاویز کا جائزہ لے کرسفارشات تیار کرنے کے حوالے سے ایوان بالاء کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے مالی سال 2019-20 کے فنانس بل 2019 کی تمام شقوں کا تفصیلی جائزہ لے کر اراکین کمیٹی کی تجویز کر دہ سفارشات کا بھی جائزہ مکمل کر لیا اور24 جون کو منعقد ہونے والے کمیٹی کے ممبران پر مشتمل اجلاس میں سفارشات کو حتمی شکل دے کر ایوان بالاء کے اجلاس میں پیش کر دیا جائے گا،وزیر مملکت سینٹ کی سفارشات کی روشنی میں بھی بعض ردووبدل کا اعلان بھی کریں گے۔
وزیر مملکت خزانہ پرسوں بجٹ پر بحث سمیٹیں گے‘ فنانس بل میں ردوبدل کا امکان نہیں
Jun 23, 2019