بجٹ،بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف آج جیالے سڑکوں پرنکلیں گے

کراچی( وقائع نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے زیرِانتظام پی ٹی آئی حکومت کے آئی ایم ایف بجٹ،بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ریلی اتوارکو پیپلز سیکریٹیریٹ سے نکالی جائے گی جوکراچی پریس کلب پراختتام پذیرہوگی،ریلی میں شرکت کے لیے کراچی بھرسے قافلے 3 بجے پیپلزسیکریٹریٹ پہنچیں گے ریلی سے مرکزی،صوبائی قائدین،کراچی کے عہدیدار اورارکان پارلیمنٹیرین خطاب کریں گے۔پیپلزپارٹی کے تحت ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔جس کے تحت کراچی کے تمام اضلاع میں ریلی میں شرکت کرنے والوں کے لیے مختلف اضلاع میں پوائنٹ بنائے گئے ہیں جہاں سے ضلعی جلوس مرکزی ریلی میں شرکت کے لیے روانہ ہونگے۔ ڈسٹرکٹ ملیر کے تمام سٹی ایریاز سے ورکرز سلمان ٹاور اور ملیر نیشنل ہائی وے پرجمع ہونے کے بعد پیپلزسیکریٹریٹ کے لیے روانہ ہونگے اسی طرح ڈسٹرکٹ کورنگی کے سٹی ایریاز سے شرکاء شاہ فیصل کالونی نمبر 2 سے ڈرگ روڈ اسٹیشن شاہرافیصل سے پیپلز سیکریٹریٹ پہنچیں گے۔ ڈسٹرکٹ سنٹرل کے تمام سٹی  ایریاز کے عہدیداروں اور کارکنان سے کہا گیا ہے وہ مین ڈاک خانہ بس اسٹاپ پر جمع ہوں سے جہاں سے ریلی 2:30 بجے ضلعی عہدیداروں کے ہمراہ پیپلز سیکریٹریٹ کے لیے روانہ ہونگی ۔

ای پیپر دی نیشن