مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے آج اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے Keegam میں Daramdora کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ادھر قابض انتظامیہ نے ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔