افغانستان: جھڑپ،7طالبان ہلاک: ہیلتھ ورکرز، صحت مراکز پر دانستہ حملے کئے جا رہے، اقوام متحدہ

کابل (این این آئی) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 7 طالبان ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جھڑپیں صوبہ غزنی کے ضلع دیار میں اسوقت ہوئیں جب سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ایک ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں طالبان کا ٹھکانہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں 15 ایسے پرتشدد واقعات کا ذکر کیا گیا ہے، جن کا نشانہ صحت کے مراکز تھے۔ عالمگیر کرونا وبا کے پیش نظر یہ خطرناک رجحان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی خصوصی رپورٹ میں افغان حکومت کی فورسز اور طالبان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران ہیلتھ ورکرز اور صحت کے مراکز پر جان بوجھ کر حملے کر رہے ہیں۔ اب تک تقریبا 29 ہزار افغانی اس مرض کا شکار ہوئے ہیں اور 600 اموات ہوئی ہیں۔ ہیلتھ کیئر نظام کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں زیادہ حملے طالبان نے کیے۔ اس رپورٹ میں افغان سیکیورٹی فورسز کو بھی تین حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...