گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی پرشکوہ عمارت

Jun 23, 2020

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! 1864ء میں فادر آف ماڈرن لاہور سرگنگارام کی زیر نگرانی ڈیزائننگ ، پلاننگ اور دیومالائی حسن سے مزید گورنمنٹ کالج لاہور کی بلڈنگ وجود میں آئی۔ اس تعلیمی ادارے کو 2002ء کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا۔ یہ بلڈنگ دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔ اس تعلیمی ادارے سے فیض یافتہ شخصیات کی فہرست بڑی لمبی ہے جس میں بہت بڑے بڑے نام شامل ہیں۔ اس ادارے کی بلڈنگ نہایت شاندار اور دل موہ لینے والی ہے۔لیکن کئی برس ہوئے دہشت گردی نے اس عمارت کے حسن کو چھپا دیا ہے۔ بلڈنگ کی مین انٹرنس سے لے کر کچہری چوک کی دیوار تک جو جنگلہ لگا تھا۔ اس پر دہشت گردی کی وجہ سے لوہے یا ٹین کی چادر لگا دی گئی ہے جس کی وجہ سے عمارت کا حسن آنکھ سے اوجھل ہوگیا ہے۔ پاک فوج کی مدد سے پورے پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور پاکستان اب ایک محفوظ ملک بن چکا ہے۔ میری ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ وہ لوہے یا ٹین کی چادریں اب اتار لی جائیں تاکہ اس پرشکوہ عمارت کا حسن اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ تمام پاکستانیوں اور بیرون ملک سے پاکستان آنے والے سیاح حضرات کو نظر آنا چاہئے۔ (شمیم احمد ۔ لاہور)

مزیدخبریں