ملتان ( سماجی رپورٹر) نجی بنک عملے کی ملی بھگت اور لاپرواہی سے ہونے والی ڈکیتی کے دوران چالیس لاکرز سے بیس کروڑ سے زائد کا سامان ،نقدی ،زیورات اور قیمتی دستاویزات لوٹ لی گئی ڈکیتی کے دوران بنک کیش کو ہاتھ بھی نہ لگایا گیا اور متاثرین کی زندگی بھر کی جمع پونجی لُٹ گئی اور دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جس پر بنک کے افسران بالا خاموش بیٹھے تماشا دیکھ رہے ہیں ان خیالات کا اظہارملتان کے نجی بنک چوک قذافی میں ساڑھے تین ماہ قبل ہونے والی کروڑوں روپے کے لاکرز کی ڈکیتی کے متاثرین خواجہ عظمت،طاہر محمود نیازی،خضر حیات،سعید احمد،ڈاکٹر صداقت،مس عظمیٰ،صفدر حیات،فہیم رشید،مسز اشرف، سمعیہ،شازیہ پروین،نرمین،مس ثوبیہ،مسز طاہر ودیگر نے مین برانچ ابدالی روڑ بنک کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔