تربیلا (نامہ نگار)نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوا رو ں نے عمرخانہ کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتول یاسر خان ولد زریم خان سکنہ کنڈی سریکوٹ روڈ کے قریب موجود تھا کہ اچانک نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے آکر اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول دو ماہ قبل قتل کے مقدمہ میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر آیا تھا۔ تھانہ غازی پولیس نے مقتول کے ورثا کی جانب سے نامزد ملزمان فہیم ولد منور، میر قاسم ولد حاضر خان، حسن زمان ولد اختر زما ن کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔
تربیلا،نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک شخص کوقتل کردیا
Jun 23, 2020