لاہور(نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجا یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ میٹرک کے نتائج کا اعلان ستمبر میں کر دیا جائے گا۔ رواں ہفتے پرچوں کی دوبارہ مارکنگ شروع ہوگی۔ تھیوری کی بنیاد پر پریکٹیکل کے نمبر دیئے جائیں گے۔ کرونا وائرس کے باعث پرچوں کی چیکنگ رکی ہوئی تھی۔